loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448
☰
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
14-Oct-2026
2-Jumada al-Awwal-1448

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی( این سی سی آئی اے) سے موبائل واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو خط لکھ کر لاہور ہائی کورٹ کے حالیہ حکم پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ رضوان نے موقف اختیار کیا کہ انہیں تاحال تحقیقات کی نوعیت سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رضوان نے خط میں موبائل فون واپس کرنے کی بھی درخواست کی ہے جو این سی سی آئی اے کے پاس موجود ہے۔ یہ فون 31 اگست کو انگلینڈ میں ان سے لیا گیا تھا۔ رضوان کا کہنا ہے کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ فون تین گھنٹے میں واپس کردیا جائے گا تاہم کئی ہفتے گزرنے کے باوجود ایسا نہیں ہوا۔ رضوان نے این سی سی آئی اے سے مطالبہ کیا کہ تحریری طور پر بتایا جائے کہ تحقیقات کس مخصوص معاملے سے متعلق ہیں اور انہیں کب پیش ہونا ہے۔

رضوان نے مزید کہا کہ  فون کا پاس ورڈ فراہم کرنا اور دیگر تعاون اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے تقریباً دو ہفتے قبل رضوان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں تحقیقات میں تعاون کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ایجنسی کو غیر ضروری ہراسانی یا تکلیف سے گریز کا حکم دیا گیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں