loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکا کا دورہ کرنے والے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بادشاہ کے دورہ امریکا کے دوران ان سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ موقع ملا تو میں کنگ چارلس سے کہوں گا کہ وہ کوہ نور ہیرا واپس کریں۔ ظہران ممدانی کی اس گفتگو کے بعد شاہ چارلس سے مختصر ملاقات ہوئی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہوں نے برطانوی بادشاہ سے کوہ نور کی واپسی سے متعلق بات کی یا نہیں۔

برطانوی سلطنت نے برصغیر پر حکومت کے دور میں  1800 کی دہائی میں کوہ نور ہیرا حاصل کیا تھا۔کوہ نور 106 قیراط کا ہیرا ہے جو ملکہ الزبتھ کے تاج کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔ اس سے قبل بھی برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔