نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے امریکا کا دورہ کرنے والے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے کوہِ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی بادشاہ کے دورہ امریکا کے دوران ان سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ موقع ملا تو میں کنگ چارلس سے کہوں گا کہ وہ کوہ نور ہیرا واپس کریں۔ ظہران ممدانی کی اس گفتگو کے بعد شاہ چارلس سے مختصر ملاقات ہوئی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ انہوں نے برطانوی بادشاہ سے کوہ نور کی واپسی سے متعلق بات کی یا نہیں۔
برطانوی سلطنت نے برصغیر پر حکومت کے دور میں 1800 کی دہائی میں کوہ نور ہیرا حاصل کیا تھا۔کوہ نور 106 قیراط کا ہیرا ہے جو ملکہ الزبتھ کے تاج کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔ اس سے قبل بھی برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس کرنے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔