ایران کا کہنا ہے کہ تنازع کے حل کیلیے جب بھی کوئی سفارتی حل پیش کرو تو امریکا مہم جوئی کردیتا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران کی قوم کبھی دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتی۔ امریکا سے جاری تنازع کے حل کے لیے جب بھی کوئی سفارتی حل پیش کیا جاتا ہے امریکا جنگی مہم جوئی کردیتا ہے۔
عباس عراقچی نے دو ایرانی ٹینکروں کے خلاف امریکی بحریہ کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جارحانہ اقدامات اور جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیجی خطے میں امریکی فوجی موجودگی عدم استحکام اور وسیع پیمانے پر نتائج کا باعث بن رہی ہے۔