loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ایران کا کہنا ہے کہ تنازع کے حل کیلیے جب بھی کوئی سفارتی حل پیش کرو تو امریکا مہم جوئی کردیتا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران کی قوم کبھی دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتی۔ امریکا سے جاری تنازع کے حل کے لیے جب بھی کوئی سفارتی حل پیش کیا جاتا ہے امریکا جنگی مہم جوئی کردیتا ہے۔

عباس عراقچی  نے دو ایرانی ٹینکروں کے خلاف امریکی بحریہ کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں جارحانہ اقدامات اور جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خلیجی خطے میں امریکی فوجی موجودگی عدم استحکام اور وسیع پیمانے پر نتائج کا باعث بن رہی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں