بھارت کے ارب پتی بزنس مین گوتم اڈانی نے امریکی محکمہ انصاف کو فراڈ کیس ختم کرنے کے بدلے 10 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گوتم اڈانی کے وکیل نے استغاثہ کو کہا کہ اگر وہ کیس واپس لے لے تو اڈانی امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 15 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گوتم اڈانی کی پیشکش کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے اڈانی کے خلاف فراڈ کا کیس ختم کرنے کی تیاری شروع کردی۔
استغاثہ کے مطابق گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم نہیں ہو سکے گا۔ محکمہ انصاف کے ایک سینئر اہلکار نے گوتم اڈانی کی پیشکش پر مثبت جواب دیا۔