loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026
19-Dhul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026
19-Dhul Hijjah-1447

بھارت کے ارب پتی بزنس مین گوتم اڈانی نے امریکی محکمہ انصاف کو فراڈ کیس ختم کرنے کے بدلے 10 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  گوتم اڈانی کے وکیل نے استغاثہ کو کہا کہ اگر وہ کیس واپس لے لے تو اڈانی امریکا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 15 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ گوتم اڈانی کی پیشکش کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے اڈانی کے خلاف فراڈ کا کیس ختم کرنے کی تیاری شروع کردی۔

استغاثہ کے مطابق گوتم اڈانی کے خلاف فوجداری مقدمہ ختم نہیں ہو سکے گا۔ محکمہ انصاف کے ایک سینئر اہلکار نے گوتم اڈانی کی پیشکش پر مثبت جواب دیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں