loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی) نے اداکارہ مومنہ اقبال کی ہراسگی اور دھمکیوں کی شکایت پر پنجاب کے رکن اسمبلی کو طلب کرلیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے سیاسی شخصیت اور پنجاب اسمبلی کے رکن کے خلاف این سی سی آئی میں ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی شکایت درج کروائی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ با اثر سیاسی شخصیت طویل عرصے سے آن لائن ہراساں کررہی ہے جبکہ سائبر بلنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ  انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس معاملے کی متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروائیں لیکن مبینہ سیاسی اثر و رسوخ کے باعث کارروائی نہیں ہوسکی۔ اداکارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معاملہ کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی تھی۔

One Response

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں