پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان ممالک کی ابراہم معاہدے میں شمولیت کے حوالے سے بیان پر دو ٹوک موقف دے دیا۔
پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ قابل قبول نہیں کیوں کہ یہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔ اس وقت نہ کسی نے ہم سے باضابطہ معاہدے میں شامل ہونے کو کہا ہے اور نہ ہی ہم نے کوئی اقدام لیا ہے۔ اس وقت بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے بیٹھا جا سکتا ہے جن کا ایک دن کا بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ ابراہم معاہدہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام ہی شامل نہیں ہے۔