loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

پاکستان نے امریکا کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان ممالک کی ابراہم معاہدے میں شمولیت کے حوالے سے بیان پر  دو ٹوک موقف دے دیا۔

پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا ابراہم معاہدہ قابل قبول نہیں کیوں کہ یہ ہمارے بنیادی نظریات سے متصادم ہے۔ اس وقت نہ کسی نے ہم سے باضابطہ معاہدے میں شامل ہونے کو کہا ہے اور نہ ہی ہم نے کوئی اقدام لیا ہے۔ اس وقت بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے بیٹھا جا سکتا ہے جن کا ایک دن کا بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ ابراہم معاہدہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس کے پاسپورٹ پر اسرائیل کا نام ہی شامل نہیں ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں