وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے صرف وہ معاہدہ قبول کریں گے جو ان کے بنیادی مطالبات کو پورا کرے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے لیے صرف وہ معاہدہ قابل قبول ہے جو امریکا کے مفاد میں ہو اور صدر کی ریڈ لائنز پر پورا اترتا ہو۔ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دئیے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ’کرائسس روم‘ میں ہونے والا اجلاس تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا تاہم صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر اپنا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
دوسری جانب ایک سینئر ایرانی ذریعے نے خبرایجنسی کو بتایا کہ معاہدہ تکمیل کے قریب ہے تاہم اسے ابھی تک حتمی منظوری حاصل نہیں ہوئی۔