loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 35°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے صرف وہ معاہدہ قبول کریں گے جو ان کے بنیادی مطالبات کو پورا کرے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے لیے صرف وہ معاہدہ قابل قبول ہے جو امریکا کے مفاد میں ہو اور صدر کی ریڈ لائنز پر پورا اترتا ہو۔ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دئیے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ’کرائسس روم‘ میں ہونے والا اجلاس تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا تاہم صدر  ٹرمپ نے اس معاملے پر اپنا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

دوسری جانب ایک سینئر ایرانی ذریعے نے خبرایجنسی  کو بتایا کہ معاہدہ تکمیل کے قریب ہے تاہم اسے ابھی تک حتمی منظوری حاصل نہیں ہوئی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں