loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک پاکستان پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے اتوار کو  مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اب تک 24 میں سے 19 نشستوں کے مکمل  غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی نے10، آزاد امیدواروں نے6، مسلم لیگ (ن)  نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشت حاصل کرلی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں