گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک پاکستان پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے اتوار کو مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ بغیر کسی وقفےکے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک 24 میں سے 19 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے10، آزاد امیدواروں نے6، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشت حاصل کرلی۔