امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران کے خلاف شروع کی گئی جوابی فوجی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے دفاعی کارروائی میں ایران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکی فضائیہ اور بحریہ کے جنگی طیاروں نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی فضائی دفاعی نظام، زمینی کنٹرول اسٹیشنز اور نگرانی کے ریڈار مراکز پر انتہائی درست ہتھیاروں کے ذریعے حملے کیے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) June 10, 2026
امریکی فوج کامزید کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد خطے میں امریکی افواج اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔ تمام حملے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے۔