loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران کے خلاف شروع کی گئی جوابی فوجی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا  کہ امریکی افواج نے دفاعی کارروائی میں ایران میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ امریکی فضائیہ اور بحریہ کے جنگی طیاروں نے آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی فضائی دفاعی نظام، زمینی کنٹرول اسٹیشنز اور نگرانی کے ریڈار مراکز پر انتہائی درست ہتھیاروں کے ذریعے حملے کیے۔

امریکی فوج کامزید کہنا تھا کہ کارروائی کا مقصد خطے میں امریکی افواج اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔  تمام حملے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے گئے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں