اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ اداکار پیسے کے لیے انفلوئنسر بھی بن گئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ اداکاری ایک الگ شعبہ ہے اور انفلوئنسر ایک لگ شعبہ ہے۔ دونوں کام ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کی اصل پہچان اس کی اداکاری اور کردار نگاری سے ہوتی ہے جبکہ انفلوئنسرز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں اور عوام سے رابطہ رکھتے ہیں۔آج کل اداکار پیسہ کمانے کے لیے انفلوئنسر بن گئے ہیں۔ اس تبدیلی نے دونوں شعبوں کے درمیان موجود فرق کو کافی حد تک دھندلا دیا ہے ۔ اب اداکاروں کی آن لائن سرگرمیاں بھی ان کی عوامی شبیہ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
It’s interesting to see how actors are branching out into influencing. Do you think this trend will last?