loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

اداکارہ حاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ اداکار پیسے کے لیے انفلوئنسر بھی بن گئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ اداکاری ایک الگ شعبہ ہے اور انفلوئنسر ایک لگ شعبہ ہے۔ دونوں کام ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک اداکار کی اصل پہچان اس کی اداکاری اور کردار نگاری سے ہوتی ہے جبکہ انفلوئنسرز سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں اور عوام  سے رابطہ رکھتے ہیں۔آج کل اداکار پیسہ کمانے کے لیے انفلوئنسر بن گئے ہیں۔ اس تبدیلی نے دونوں شعبوں کے درمیان موجود فرق کو کافی حد تک دھندلا دیا ہے ۔ اب اداکاروں کی آن لائن سرگرمیاں بھی ان کی عوامی شبیہ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

One Response

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں