loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا میں کی گئی تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بےخوابی ممکنہ طورپر  کم عمر خواتین میں مختلف اقسام کے کینسرکا سبب بن سکتی ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی اور لوزیانا کے سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق کے مطابق  50 سال سے کم عمر بے خوابی کی شکار خواتین میں چھاتی، رحم اور بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ تھا۔ امریکا میں 2021ء سے 2026ء تک کی گئی تحقیق میں 1 کروڑ 90 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ان میں سے 4 لاکھ 13 ہزار بے خوابی کے مریض تھے۔

محققین کا خیال ہے کہ نیند کی خرابی جسم کے ہارمونز کے توازن کو متاثر کرسکتی ہے اور یہی چیز کینسر کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ بے خوابی مردوں اور خواتین دونوں ہی میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرے میں اضافے سے منسلک تھی تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ اس تحقیق سے صرف ایک تعلق ظاہر ہوتا ہے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ بے خوابی براہِ راست کینسر کا سبب بنتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں