امریکا میں کی گئی تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بےخوابی ممکنہ طورپر کم عمر خواتین میں مختلف اقسام کے کینسرکا سبب بن سکتی ہے۔
امریکی ریاست نیو جرسی اور لوزیانا کے سائنسدانوں کی مشترکہ تحقیق کے مطابق 50 سال سے کم عمر بے خوابی کی شکار خواتین میں چھاتی، رحم اور بیضہ دانی کے کینسر کا خطرہ نمایاں طور پر زیادہ تھا۔ امریکا میں 2021ء سے 2026ء تک کی گئی تحقیق میں 1 کروڑ 90 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ ان میں سے 4 لاکھ 13 ہزار بے خوابی کے مریض تھے۔
محققین کا خیال ہے کہ نیند کی خرابی جسم کے ہارمونز کے توازن کو متاثر کرسکتی ہے اور یہی چیز کینسر کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔
تحقیق میں سامنے آیا کہ بے خوابی مردوں اور خواتین دونوں ہی میں بڑی آنت کے کینسر کے خطرے میں اضافے سے منسلک تھی تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ اس تحقیق سے صرف ایک تعلق ظاہر ہوتا ہے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ بے خوابی براہِ راست کینسر کا سبب بنتی ہے۔