سندھ کے مختلف شہروں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ شہید بینظیر آباد میں 15 سال بعد درجہ حرارت 51 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
شہید بےنظیر آباد نے 15 سال بعد ایک بار پھر اپنا ریکارڈ برابر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جون 2011 کو شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تھا۔ آج11 جون 2026 کو بھی شہید بےنظیر آباد میں 51 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے عوام کو گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔