loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکا اور ایران میں امن معاہدے کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 84.02 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔امریکی منڈی میں فروخت ہونے والا تیل 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 81.40 ڈالر فی بیرل تک گِر گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن معاہدے کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ تیل کی آزادانہ نقل و حمل جاری رہے گی۔ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند ہو گئی تھی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں