loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری ای چالان اور جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر کے بس مالکان 18 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عائد کیے جانے والے بھاری ای چالان اور جرمانوں نے ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

فاروق احمد کے مطابق جمعرات سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کیے جائیں اور بھاری جرمانوں کے معاملے پر نظرثانی کی جائے۔

دوسری جانب ہڑتال کے اعلان کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا جلد حل نکالا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ کراچی میں لاکھوں شہری روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اور کسی بھی قسم کی ہڑتال یا سروس کی معطلی سے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔کراچی: بھاری ای چالان اور جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی غیر معینہ مدت ہڑتال کا اعلان

کراچی: سب سے زیادہ جرمانہ بھرنے والا شہر، سندھ حکومت کا ہر ماہ  13 کروڑ کے چالان کا حدف

کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے بھاری ای چالان اور جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر فاروق احمد نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر کے بس مالکان 18 جون سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے عائد کیے جانے والے بھاری ای چالان اور جرمانوں نے ٹرانسپورٹرز کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

فاروق احمد کے مطابق جمعرات سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کے تحفظات دور کیے جائیں اور بھاری جرمانوں کے معاملے پر نظرثانی کی جائے۔

دوسری جانب ہڑتال کے اعلان کے بعد شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، کیونکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا جلد حل نکالا جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ کراچی میں لاکھوں شہری روزانہ پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اور کسی بھی قسم کی ہڑتال یا سروس کی معطلی سے معمولات زندگی متاثر ہوتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں