loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر وصول کیے جارہے جرمانوں میں نمایاں کمی۔کراچی سب سے زیادہ جرمانے ادا کرنے والا شہر :سندھ حکومت 1 جولائی 2026 سے ہر ماہ 13کروڑ روپے کےٹریفک چالان کرنے کا حدف کاتعین   ۔

سندھ حکومت کو رواں مالی سال 30فیصد کم رقم ٹریفک جرمانوں کی مد میں ملنے کا امکان ہے۔سندھ حکومت نے مالی سال 25-2024میں ٹریفک جرمانوں کی مد میں 1ارب 34کروڑ روپے جمع کیے تھے جبکہ مالی سال 26-2025میں سندھ حکومت نےٹریفک جرمانوں کی وصولی کا ہدف 172.33کروڑ روپے مقرر کیا ہے۔

تاہم سندھ حکومت نےٹریفک جرمانوں کی وصولی ہدف پر نظرثانی کرکے رقم 118اعشاریہ96کروڑ روپے کی ہے۔. تیس جون دوہزار چھبیس کو ختم ہونےوالےمالی سال میں ٹریفک جرمانوں کی وصولی میں 31فیصد  یعنی 533ملین روپے کمی ہوگی۔ سندھ حکومت نے مالی سال دوہزار چھبیس ستائیس کےلیےٹریفک جرمانوں کی وصولی کا ہدف 1573ملین روپے مقرر کیا ہے۔

سندھ حکومت کو ٹریفک جرمانوں کی مد میں رواں سال کمی ممکنہ طور پر ای چالان نظام مکمل طور پر فعال نہ ہونےاور مینوئل ٹریفک چالان نظام ختم ہونےکی وجہ سےہے۔ٹریفک جرمانوں کی بڑی شرح کراچی سےہی جمع ہوتی ہےسندھ حکومت کےحدف کےمطابق یکم جولائی دوہزار چھبیس سےشروع ہونےوالےمالی سال میں ہر ماہ 13کروڑ روپے کےٹریفک چالان کیے جائیں گے

One Response

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں