ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک مواد کے خلاف مقدمہ کرنے کی اجازت دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گوگل، میٹا ،ایکس اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر، میمز، اے آئی چیٹ بوٹ شخصیات اور دیگر آن لائن مواد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر سکیں گی۔
پریتی زنٹا کا مؤقف ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا جانے والا یہ ڈیجیٹل مواد ان کے شخصیت کے حقوق، کاپی رائٹ اور اخلاقی حقوق کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس سے ان کی ساکھ اور عوامی تشخص کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
پریتی زنٹا کی جانب سے دائر کیا جانے والا یہ مقدمہ بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے اے آئی کے غلط استعمال اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے خلاف بڑھتے ہوئے قانونی اقدامات کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔