loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ڈیپ فیک مواد کے خلاف مقدمہ کرنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد گوگل، میٹا ،ایکس اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمزپر  اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز، تبدیل شدہ تصاویر، میمز، اے آئی چیٹ بوٹ شخصیات اور دیگر آن لائن مواد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر سکیں گی۔

پریتی زنٹا کا مؤقف ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا جانے والا یہ ڈیجیٹل مواد ان کے شخصیت کے حقوق، کاپی رائٹ اور اخلاقی حقوق کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس سے ان کی ساکھ اور عوامی تشخص کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔

پریتی زنٹا کی جانب سے دائر کیا جانے والا یہ مقدمہ بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے اے آئی کے غلط استعمال اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے خلاف بڑھتے ہوئے قانونی اقدامات کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں