loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے۔ مذاکرات میں حتمی معاہدے کے لیے 60 روز کے روڈ میپ کی منظوری دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے علاقے بورگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اعلیٰ سطح مذاکرات کا پہلا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے مزید تکنیکی مذاکرات کے لیے طریقۂ کار، 60 روز کے اندر معاہدے کے روڈ میپ، جوہری پروگرام سے متعلق فریم ورک، لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطہ سیل اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے خصوصی رابطہ لائن پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔  ایٹمی پروگرام، پابندیوں سے متعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ڈی کنفلیکشن سیل میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے۔ ثالث ممالک مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔  تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں