سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے۔ مذاکرات میں حتمی معاہدے کے لیے 60 روز کے روڈ میپ کی منظوری دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے علاقے بورگن اسٹاک میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اعلیٰ سطح مذاکرات کا پہلا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ مذاکرات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے مزید تکنیکی مذاکرات کے لیے طریقۂ کار، 60 روز کے اندر معاہدے کے روڈ میپ، جوہری پروگرام سے متعلق فریم ورک، لبنان میں کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطہ سیل اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے خصوصی رابطہ لائن پر اتفاق کیا۔
اعلامیے کے مطابق لبنان جنگ بندی پر عملدرآمد کے لیے ڈی کنفلیکشن سیل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ایٹمی پروگرام، پابندیوں سے متعلق ورکنگ گروپس تشکیل دیے جائیں گے۔
🔊PR No: 1️⃣5️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) June 22, 2026
Joint Statement by the State of Qatar and the Islamic Republic of Pakistan Regarding the Conclusion of Lake Lucerne Summit, First High-Level Committee Meeting with Participation of the United States of America and the Islamic Republic of Iran pic.twitter.com/2G3PAf7LVY
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ڈی کنفلیکشن سیل میں لبنان اور ثالث ممالک شامل ہوں گے۔ ثالث ممالک مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ تکنیکی مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔