وینزویلا میں دو شدید زلزلوں میں 235افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور وسیع تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یو ایس جی ایس کے مطابق دوسرے زلزلے کے بعد 44 فیصد امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے زائد ہو سکتی ہے جبکہ ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان 44 فیصد ہے۔
Strong earthquakes struck west of Venezuela's capital, damaging buildings in Caracas and prompting scientists to warn of potentially heavy casualties and widespread destruction across the South American country https://t.co/11J8i8asSv pic.twitter.com/qXoMumk5l9
— Reuters (@Reuters) June 25, 2026
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق مطابق وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے ایک ہی علاقے میں آئے جن کے بعد 20 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
وینیزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زلزلے سے دارالحکومت کاراکس میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔