loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

وینزویلا میں دو شدید زلزلوں میں 235افراد ہلاک اور چار ہزار سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور وسیع تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یو ایس جی ایس کے مطابق دوسرے زلزلے کے بعد 44 فیصد امکان ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10,000 سے زائد ہو سکتی ہے جبکہ ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان 44 فیصد ہے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق  مطابق  وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے ایک ہی علاقے میں آئے جن کے بعد 20 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

وینیزویلا میں دو شدید زلزلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ زلزلے سے دارالحکومت کاراکس میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اور ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں