loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

امریکی پاپ اسٹاراور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے والی  ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی شادی پرصدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے طنزیہ پوسٹ کردی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مشہور علاقے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام چلا۔اس کے بعد امریکی صدارتی آفس وائٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی۔

یہ تصویر دراصل میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر نشر ہونے والے شادی کے پیغام کی ترمیم شدہ تصویر تھیجس میں الفاظ تبدیل کیے گئے۔ ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ کے شادی سے متعلق پیغام کو تبدیل کرکے لکھا ‘ٹرمپ آپ کا صدر ہے’۔

ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں کھلے عام اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ ناپسند ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024ء کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حریف کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں