امریکی پاپ اسٹاراور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے والی ٹیلر سوئفٹ اور این ایف ایل کے معروف کھلاڑی ٹریوس کیلسی کی شادی پرصدرٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ سے طنزیہ پوسٹ کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے مشہور علاقے میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کا پیغام چلا۔اس کے بعد امریکی صدارتی آفس وائٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی۔
IT’S HAPPENED!!! pic.twitter.com/Jd7bCMvbOO
— The White House (@WhiteHouse) July 4, 2026
یہ تصویر دراصل میڈیسن اسکوائر گارڈن پر موجود ویڈیو بورڈز پر نشر ہونے والے شادی کے پیغام کی ترمیم شدہ تصویر تھیجس میں الفاظ تبدیل کیے گئے۔ ٹرمپ نے ٹیلر سوئفٹ کے شادی سے متعلق پیغام کو تبدیل کرکے لکھا ‘ٹرمپ آپ کا صدر ہے’۔
ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں کھلے عام اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ انہیں پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ ناپسند ہیں جبکہ ٹیلر سوئفٹ نے 2024ء کے انتخابات کے دوران ٹرمپ کی حریف کملا ہیرس کی حمایت کی تھی۔