بالی ووڈ اداکار عامر خان کو تیسری شادی کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شدید تنقید اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک انتہا پسند ہندو رہنما جگد گرو پرمھانس اچاریہ نے عامرخان کو قتل کرنے والے کو 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ جگد گرو پرمھانس اچاریہ نے کہا ہے کہ میں عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے تمام قانونی اخراجات برداشت کروں گا۔ ہندو فلمی شائقین عامر خان کی فلمیں بھی نہیں دیکھیں۔
چند روز قبل ہندو انتہا پسندوں نے عامر خان پر سازش کے تحت مسلسل ہندو خواتین سے شادیاں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج کیا تھا اور ان کا پتلا جلایا تھا۔
عامر خان نے کچھ روز قبل اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کی ہے۔ ان کی تیسری بیوی گوری سپراٹ برطانیہ میں رہائش پذیر ایک تامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ہندو مذہب کی پیروی نہیں کرتیں کیونکہ ان کے خاندان کا تعلق عیسائیت سے بھی ہے۔