loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بالی ووڈ اداکار عامر خان کو تیسری شادی کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے شدید تنقید اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایودھیا سے تعلق رکھنے والے ایک انتہا پسند ہندو رہنما جگد گرو پرمھانس اچاریہ نے عامرخان کو قتل کرنے والے کو 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ جگد گرو پرمھانس اچاریہ نے کہا ہے کہ میں عامر خان کو قتل کرنے والے شخص کے تمام قانونی اخراجات برداشت کروں گا۔ ہندو فلمی شائقین عامر خان کی فلمیں بھی نہیں دیکھیں۔

چند روز قبل ہندو انتہا پسندوں نے عامر خان پر سازش کے تحت مسلسل ہندو خواتین سے شادیاں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج کیا تھا اور ان کا پتلا جلایا تھا۔  

عامر خان نے کچھ روز قبل اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ شادی کی ہے۔ ان کی  تیسری بیوی گوری سپراٹ برطانیہ میں رہائش پذیر ایک تامل خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ ہندو مذہب کی پیروی نہیں کرتیں کیونکہ ان کے خاندان کا تعلق عیسائیت سے بھی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں