بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھنے کے بعد مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں 60 سالہ سلمان خان کو سادہ سے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے تاہم ان کی دبلی پتلی شخصیت اور تھکاوٹ زدہ انداز نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور مداحوں کی جانب سے بالی وڈ سپر اسٹار کی صحت پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔