loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
21-Jul-2026
5-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
21-Jul-2026
5-Safar-1448

افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور سیلابی  ریلوں میں بہنے سے 100 افراد لاپتا ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ نورستان میں آنے والے سیلاب سے کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد لاپتا ہیں۔ افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق اب تک 20 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں اور زخمی افراد پارون اور نورستان کے دیگر علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ نورستان کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب نے ہوٹلوں اور درجنوں دکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ سیلابی پانی کے بعد شہر میں بڑے بڑے پتھر آ گئے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں