افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور سیلابی ریلوں میں بہنے سے 100 افراد لاپتا ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ نورستان میں آنے والے سیلاب سے کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد لاپتا ہیں۔ افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق اب تک 20 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں اور زخمی افراد پارون اور نورستان کے دیگر علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ نورستان کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب نے ہوٹلوں اور درجنوں دکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ سیلابی پانی کے بعد شہر میں بڑے بڑے پتھر آ گئے ہیں۔