سعودی عرب نے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں ایران نواز ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یہ کارروائی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مکمل تعاون اور رابطے کے ساتھ انجام دی۔
سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ مملکت کی مسلح افواج نے عراق میں ان اہداف کو نشانہ بنایا جو سعودی عرب کی اہم تیل تنصیبات پر حملوں میں ملوث عناصر کے ساتھ تھے۔
سعودی رائل فضائیہ نے عراق میں چار مقامات بصرہ،واسط، کربلا اور نینوی کے میدان پر حملے کیے۔سعودی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود ایران نواز ملیشیا مسلسل سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جن کو اب جواب دیا جا رہا ہے۔