loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

سعودی عرب نے تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں ایران نواز ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق  سعودی عرب نے یہ کارروائی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مکمل تعاون اور رابطے کے ساتھ انجام دی۔

سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ مملکت کی مسلح افواج نے عراق میں ان اہداف کو نشانہ بنایا جو سعودی عرب کی اہم تیل تنصیبات پر حملوں میں ملوث عناصر کے ساتھ تھے۔

سعودی رائل فضائیہ نے عراق میں چار مقامات بصرہ،واسط، کربلا اور نینوی کے میدان  پر حملے کیے۔سعودی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود ایران نواز ملیشیا مسلسل سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جن کو اب جواب دیا جا رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں