loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
16-Rabi' al-Awwal-1448

ایران نے  کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اہم انفرا اسٹرکچر پرحملے کیے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔  غلط اندازے لگا کر کی جانیوالی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

انہوں نےکہا مزید کہا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہوگیا ہےکہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے۔ ایرانی فوج کے پاس صلاحیت اور ارادہ بھی ہے۔ جامع منصوبہ تیار ہے۔

اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا۔ امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملےکا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ حملے ویک اینڈ پر ہوں گے اور کئی روز جاری رہ سکتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں