ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اہم انفرا اسٹرکچر پرحملے کیے تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی خاتم الانبیا بریگیڈ کے اعلیٰ ترین کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے امریکا اور اسرائیل کوخبردار کیا ہے کہ جارحیت کرکے بھاگنے کا دور ختم ہوچکا ہے۔ غلط اندازے لگا کر کی جانیوالی کسی بھی کارروائی کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
انہوں نےکہا مزید کہا کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اندازہ ہوگیا ہےکہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا لازم ہے۔ ایرانی فوج کے پاس صلاحیت اور ارادہ بھی ہے۔ جامع منصوبہ تیار ہے۔
اس سے قبل امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا۔ امریکا اور اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات پر حملےکا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ حملے ویک اینڈ پر ہوں گے اور کئی روز جاری رہ سکتے ہیں۔