بھارت کی اداکارہ شہناز گل بھی پاکستانی ڈرامے پسند کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
ایک انٹرویو میں بھارت کی اداکارہ شہناز گل پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور جذبات کی عکاسی کے حوالے سے پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں۔ میرے پسندیدہ پاکستانی فنکار ہانیہ عامر، بلال عباس خان اور فہد مصطفیٰ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں کہانی، جذبات اور فنکاروں کے درمیان کیمسٹری زبردست ہوتی ہے۔ محبت کی کہانیاں فطری محسوس ہوتی ہیں اور کردار اس ایک دوسرے کو چھو کر محبت کا اظہار نہیں کرتے بلکہ جذبات کے اظہار کو اہمیت دی جاتی ہے۔