کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی موت کے حوالے سے ان کے والد نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں میر رضا کے والد حسین رضا نے کہا کہ میرے بیٹے کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے۔ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ بیٹے کے چہرے، جسم اور ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کو جلایا گیا ہے۔
میر رضا کے والد کا مزید کہنا تھا کہ کہ میرے بیٹے کو پیچھے سے گولی ماری گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ صرف گولی لگنے کی کیوں آئی؟ رپورٹ میں تشدد کا کیوں نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب میررضا کی موت کی تحقیقات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں میر رضا کو اپنا موبائل پھینکتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔