loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی موت کے حوالے سے ان کے والد نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں میر رضا کے والد حسین رضا نے کہا کہ  میرے بیٹے کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے۔ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا۔ بیٹے کے چہرے، جسم اور ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کو جلایا گیا ہے۔

میر رضا کے والد کا مزید کہنا تھا کہ کہ میرے بیٹے کو پیچھے سے گولی ماری گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ صرف گولی لگنے کی کیوں آئی؟ رپورٹ میں تشدد کا کیوں نہیں بتایا گیا۔

دوسری جانب میررضا کی موت کی تحقیقات میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں میر رضا کو اپنا موبائل پھینکتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں