loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن نے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں شامل ہوکر پہیہ جام کریں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے یومیہ تعین کے خلاف ہڑتال کی گئی ہے۔

ہڑتال کے باعث ملک بھر میں اجناس ادویات اشیائے ضروریہ کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کاروباری لاگت میں اضافے کے سبب پہلے ہی چند بڑے ٹرانسپورٹرز گاڑیاں آف روڈ کر چکے ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال سے پیداواری صنعتوں میں بھی سرگرمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں