loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

جاپانی سوشل میڈیا انفلوئنسر26 سالہ مینا چن نے آن لائن ہراسانی کےبعد لائیو اسٹریمنگ کے دوران خودکشی کرلی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر مینا چن  مشہور کورین پاپ  گروپ کی بہت بڑی مداح تھیں اور ان کے فین ایونٹس اور شوز میں باقاعدگی سے شرکت کرتی تھیں۔ امریکا میں ایک شو کے دوران مینا چن نے گروپ کے اپنے پسندیدہ گلوکار کو کسی کے ذریعے پھول پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گروپ اور گلوکار کے مداحوں نے مینا چن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسی آرٹسٹوں کی زندگی میں مداخلت اور زبردستی قرار دیا۔

رپورٹس کے مطابق مینا چن نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا تاہم تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔مسلسل تنقید کے باعث مینا چن نے اپنے گھر میں ٹک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران خود کشی کرلی۔ لائیو براڈ کاسٹ کے دوران متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں بچانے کے لیے پولیس سے فوری مدد مانگی تھی۔ مینا چن کی موت کی تصدیق ان کی چھوٹی بہن نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں