جاپانی سوشل میڈیا انفلوئنسر26 سالہ مینا چن نے آن لائن ہراسانی کےبعد لائیو اسٹریمنگ کے دوران خودکشی کرلی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں مقیم سوشل میڈیا انفلوئنسر مینا چن مشہور کورین پاپ گروپ کی بہت بڑی مداح تھیں اور ان کے فین ایونٹس اور شوز میں باقاعدگی سے شرکت کرتی تھیں۔ امریکا میں ایک شو کے دوران مینا چن نے گروپ کے اپنے پسندیدہ گلوکار کو کسی کے ذریعے پھول پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ گروپ اور گلوکار کے مداحوں نے مینا چن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسی آرٹسٹوں کی زندگی میں مداخلت اور زبردستی قرار دیا۔
رپورٹس کے مطابق مینا چن نے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا تاہم تنقید کا سلسلہ جاری رہا۔مسلسل تنقید کے باعث مینا چن نے اپنے گھر میں ٹک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران خود کشی کرلی۔ لائیو براڈ کاسٹ کے دوران متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں بچانے کے لیے پولیس سے فوری مدد مانگی تھی۔ مینا چن کی موت کی تصدیق ان کی چھوٹی بہن نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔