امریکی ریاست ٹیکساس میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے اور مسلم کمیونٹی کو بڑھتے تعصب کا سامنا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں مسلم کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز واقعات اور دھمکیوں کے واقعات پیش آئے۔ ہیوسٹن میں نئے اسلامی مرکز کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے بعض ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے مسلم اداروں کے خلاف تحقیقات اور اسلامی رسومات پر پابندیوں کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ ریپبلکن امیدوار بو فرنچ نے مسلمان دشمن بیان میں کہا کہ مسلمانوں کے نکل جانے تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا۔