اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے محبت سے ’ننھا شیر‘ قرار دیا اور بتایا کہ اس نے آتے ہی ان کی پوری دنیا بدل دی ہے۔اداکارہ نےں بیٹے کے روزمرہ معمول کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا کام فی الحال کھانا، سونا اور یہی سلسلہ دہرانا ہے۔
اشنا شاہ کی پوسٹ کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اشنا شاہ نے گالفر حمزہ امین سے 2023 میں شادی کی تھی اور یہ جوڑے کا پہلا بچہ ہے۔