loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

اداکارہ اشنا شاہ اور ان کے شوہر حمزہ امین کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر  بیٹے کی پیدائش کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے محبت سے ’ننھا شیر‘ قرار دیا اور بتایا کہ اس نے آتے ہی ان کی پوری دنیا بدل دی ہے۔اداکارہ نےں بیٹے کے روزمرہ معمول کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس کا کام فی الحال کھانا، سونا اور یہی سلسلہ دہرانا ہے۔

اشنا شاہ کی پوسٹ کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اشنا شاہ نے گالفر حمزہ امین سے 2023 میں شادی کی تھی اور یہ جوڑے کا پہلا بچہ ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں